فوج کشمیر میں کامیاب نہیں ہوسکتی بھارتی آرمی چیف کا اعتراف
وادی کے حالات بہتر کرنے کا طریقہ صرف امن ہی ہے، جنرل بپن راوت
بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔
جنرل بپن راوت نے بالآخر اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔ وادی کے حالات بہتر کرنے کا طریقہ صرف امن ہی ہے۔ مجاہدین بھی اپنا مقصد حاصل نہیں کرسکتے۔ وادی کے زیادہ تر لوگ امن چاہتے ہیں اور ان کا یقین ہے کہ وہ بھارتی ہیں۔ کشمیریات کا تصور واپس لانے کی ضرورت ہے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں لائٹ انفینٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وادی کے انتہا پسند نوجوانوں کو جلد احساس ہو جائے گا کہ بندوق کسی مسئلے کا حل نہیں۔