کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی 21 لاکھ روپے کے موبائل ضبط
179 اسمارٹ فون کسٹمز نے دبئی سے کراچی آنے والے مسافر کے سامان سے برآمد کیے۔
کسٹم حکام نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران 21 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز قبضے میں لے لیے۔
ڈپٹی کلکٹر کسٹم پریونٹو واصف ملک کے مطابق غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی سے کراچی آنے والے نعمان نامی مسافر کے سامان کی تلاشی لینے پر 179اسمارٹ موبائل فونز برآمد ہوئے جن کی مالیت 21 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹم کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔