پاکستان کو 9 ماہ کی تجارت میں 15 ارب 40 کروڑ ڈالر کا خسارہ

جولائی تامارچ درآمدات معمولی اضافے سے 33 ارب41کروڑ ڈالر اور برآمدات5.36 فیصدبڑھ کر18.01ارب تک پہنچ گئیں.


Kamran Aziz April 13, 2013
مارچ میں درآمدات تیزی سے بڑھنے اور برآمدات میں معتدل نمو کے باعث تجارتی خسارہ سال بہ سال 45.08 فیصد کے نمایاں اضافے سے 2 ارب 21 کروڑ ڈالر رہا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان کی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ (جولائی2012 تامارچ 2013) کے دوران 18ارب1کروڑ70لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات کا حجم 17 ارب 10 کروڑ 10لاکھ ڈالر رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ 9 ماہ کے دوران برآمدات میں سال بہ سال 5.36 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران درآمدات کی مالیت 33 ارب 41 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9ماہ کے دوران 33 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی تھی، اس طرح درآمدات میںگزشتہ 3 سہ ماہیوں کے دوران صرف 0.39 فیصد اضافہ ہوا، برآمدات میں اضافے اور درآمدات کم وبیش ایک سال قبل کی سطح پر برقرار رہنے کے باعث رواں مالی سال کے ابتدائی 9ماہ کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 4.86فیصد کمی سے 15 ارب 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تجارتی خسارے کی مالیت 16 ارب 18کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے تجارتی خسارے کی بڑی وجہ خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑے پیمانے پر درآمدات ہے کیونکہ پاکستان فیول کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے درآمدی ایندھن پر انحصار کرتا ہے، کوکنگ آئل اور کھاد بھی پاکستان کا درآمدی بل ایکسپورٹ سے زیادہ رہنے کی وجوہ ہیں۔



پاکستان بیوروشماریات کے مطابق مارچ میں پاکستان کی درآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا جو سال بہ سال 24.25 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 28.44 فیصد کے اضافے سے 4 ارب 34 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ درآمدات کی مالیت مارچ 2012کے مقابلے میں 8.16 فیصد اور فروری 2013 کے مقابلے میں 16.29 فیصد کے اضافے سے 2 ارب 13 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہیں، اس طرح مارچ کی تجارت میں پاکستان کو 2 ارب 21 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا جو مارچ 2012سے 45.08 فیصد اور فروری 2013 سے 42.83 فیصد زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ مارچ2012میں پاکستانی ایکسپورٹ 1 ارب 97 کروڑ30لاکھ ڈالر، درآمدات 3 ارب 49 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1 ارب 52 کروڑ 40لاکھ ڈالر رہا تھا جبکہ فروری 2013 میں برآمدات کی مالیت 1ارب83کروڑ50لاکھ ڈالر، درآمدات 3 ارب 38 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1ارب 54کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |