پیپلزپارٹی نے انتخابی عوامی رابطہ مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا

این اے239کے امیدوار عبدالقادر پٹیل نے کیماڑی میں انتخابی دفتر کا افتتاح کیا.


Staff Reporter April 13, 2013
این اے239کے امیدوار عبدالقادر پٹیل نے کیماڑی میں انتخابی دفتر کا افتتاح کیا۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی نے کراچی میں انتخابی عوامی رابطہ مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے،جمعہ کو قومی اسمبلی کی نشست این اے239پر پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالقادر پٹیل نے کیماڑی کے علاقے کچھی پاڑہ میں اپنے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا۔

انھوں نے علاقہ عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 239پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے، ہم نے ماضی میں بھی اس علاقے کی خدمت کی ہے اور آئندہ انتخابات میں بھی حلقے کے عوام پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرائے گی ، انھوں نے کہا کہ اگر ہم دوبارہ برسراقتدار آے تو کیماڑی میں عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔



،دوسری جانب پیپلزپارٹی نے لیاری میں بھی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے ،اس علاقے سے سندھ اسمبلی کے حلقوں پی ایس108اور پی ایس109پر پیپلزپارٹی کے امیدواروں جاوید ناگوری اور ثانیہ ناز بلوچ نے کلاکوٹ ، بغدادی، نوالین سمیت دیگر علاقوں میں مختلف برادریوں کے افراد سے ملاقات کی، ان امیدواروں نے کہا کہ لیاری بھٹو کا قلعہ ہے اور ان انتخابات میں بھی لیاری سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں