پنجاب پاوراسکینڈل سابق سی ایف او اور شہباز شریف کے داماد میں گہرے تعلقات کا انکشاف

نیب لاہور نے ایل ڈی اے سے اکرام نوید کی ایم ایم عالم روڈ اور دیگر جگہوں پر جائیدادوں کی ملکیت کا مصدقہ ریکارڈ مانگ لیا


طالب فریدی April 17, 2018
تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اکرام نوید نے عمران علی کے پلازے میں دو منزلوں کی خریداری کے لئے ادائیگیاں کیں؛ فوٹوفائل

پنجاب پاور ڈویلمپنٹ کمپنی کے گرفتار سابق سی ایف او اکرام نوید اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد عمران علی کے درمیان گہرے تعلقات کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پاور ڈویلمپنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات کےدوران انکشاف ہوا ہے کہ کمپنی کے سابق چیف فنانس آفیسر اکرام نوید نے عمران علی کے ایم ایم عالم روڈ قائم پلازے میں دو منزلوں کی خریداری کے لئے ادائیگیاں کیں اور علی ٹاور میں دو منزلیں خریدنے کے لئے سرکاری خزانے سے ادائیگیاں پلازے کی تعمیر سے قبل ہی ادا کر دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب میں گرفتار گریڈ 19 کے آفیسر کی مال آف گلبرگ میں 4500 اسکوئر فٹ کے پورے فلور، ووگ ٹاور میں تین دکانیں اور فیروز پور روڈ پر شمع ٹاور میں 4 اپارٹمنٹس بھی اکرام نوید اور اس کے اہل خانہ کے نام ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نیب نے شہباز شریف کے داماد کو طلب کرلیا

اکرام نوید نے عمران علی کے پلازے میں دو فلورز کیوں خریدے اور رقم کی ادائیگی تعمیر سے قبل کیوں کی گئی سب کچھ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو بتا دیا۔ نیب لاہور نے ایل ڈی اے سے اکرام نوید کی ایم ایم عالم روڈ اور دیگر جگہوں پر جائیدادوں کی ملکیت کا مصدقہ ریکارڈ مانگ لیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |