مئیرکراچی کا لوڈ شیڈنگ کے خلاف کےالیکٹرک ہیڈکوارٹرکے باہراحتجاج
کراچی کے سیاسی لوگ ووٹ مانگنے تو آجاتے ہیں لیکن لوڈشیڈنگ کے معاملے پر سب خاموش ہیں، وسیم اختر
مئیر وسیم اختر نے شہر میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف کے الیکٹرک ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کیا ہے۔
شہر کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف مئیر کراچی اور بلدیاتی نمائندوں نے گزری میں کے الیکٹرک ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کیا، احتجاج میں شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نامنظور، زائد بلنگ بند کرو اور کراچی عوام دشمن کے الیکٹرک کے نعرے درج تھے۔
اس موقع پر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کے سیاسی لوگ ووٹ مانگنے تو آجاتے ہیں لیکن لوڈشیڈنگ کے معاملے پر سب خاموش ہیں، کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کے درمیان واجبات کے تنازع سے شہریوں کا کوئی تعلق نہیں لہذا صدر مملکت سے مسئلے کے حل کا مطالبہ کرتے ہیں۔