وسیم اکرم آج کنگز آف اسپیڈ کی تلاش شروع کریں گے

فاسٹ بولرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹرائلز کا سلسلہ 21 اپریل تک جاری رہے گا۔


Sports Reporter April 13, 2013
فاسٹ بولرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹرائلز کا سلسلہ 21 اپریل تک جاری رہے گا۔ فوٹو: فائل

PERTH: وسیم اکرم ہفتے سے کنگز آف اسپیڈ کی تلاش شروع کریں گے، پی سی بی کے فاسٹ بولرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹرائلز کا سلسلہ 21اپریل تک جاری رہے گا۔

ملک کے10 شہروں سے 140 کلو میٹر یا زائد رفتار کے حامل پیسرز ڈھونڈ کر انھیں تربیت دی جائے گی، پہلے راؤنڈمیں ہفتے کو ملتان اور گڑھی خدابخش میں بولرز کو صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا، 14اپریل کو فیصل آباد، 15 کوکراچی اوراسلام آباد،16 کو پشاور،17کوکوئٹہ اورایبٹ آباد،18 کو میرپور (آزادکشمیر) اور 20 اپریل کو لاہور میں ٹرائلز ہونگے۔

پاکستان بھر سے منتخب ہونے والے 20بہترین پیسرز دوسرے راؤنڈ میں 21ا پریل کونیشنل اسٹیڈیم کراچی اورقذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹیلنٹ کا اظہار کرینگے، ٹرائلزمکمل ہونے کے بعد 3 کھلاڑیوں کو وائلڈ کارڈ کے ذریعے منتخب کیا جائیگا جووسیم اکرم کی زیرنگرانی قومی کرکٹرز کے بولنگ کیمپ میںشرکت کرینگے۔



150 کلومیٹر کی اسپیڈ سے بولنگ کرنے والے پیسر کو 10 لاکھ روپے انعام دیا جائیگا، اگرزیادہ کھلاڑیوںنے اس رفتار سے بولنگ کی تو رقم برابرتقسیم کردی جائیگی۔یاد رہے کہ وسیم اکرم اور وقار یونس کے بعد شعیب اختر اور محمد سمیع نے پاکستانی فاسٹ بولنگ کی کمان سنبھالی، راولپنڈی ایکسپریس نے تیز ترین بولر ہونے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا، تاہم گذشتہ چند برسوں میں پاکستان میں حقیقی فاسٹ بولرز سامنے نہ آنے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، اب پی سی بی نے وسیم اکرم کی مدد سے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کا سلسلہ شروع کیا، سابق کپتان چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسکواڈ میں شامل پیسرز کی رہنمائی بھی کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں