اقتدارکا فیصلہ عوام اپنے ووٹ سے کرینگے بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی ملک بھرمیں تمام ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریگی،پارٹی رہنماؤں سے گفتگو.


Staff Reporter April 13, 2013
امین فہیم کی سربراہی میں عوامی نیشنل پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کمیٹی قائم فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں اقتدارکا فیصلہ عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعہ کریں گے۔

آئندہ انتخابات میںپیپلزپارٹی ملک بھرمیں تمام ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی، پیپلزپارٹی حکومت نے تمام مشکلات کے باوجود اپنے اتحادیوں کے تعاون سے اپنی 5سالہ مدت مکمل کی اور ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط کیا۔وہ جمعہ کو کراچی میں میڈیا سیل میں ویڈیو لنک پر اسلام آباد اور پشاور میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کررہے تھے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے مخدوم امین فہیم کی سربراہی میں آئندہ انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلیے ایک کمیٹی قائم کردی ہے ۔



اس کمیٹی میں راجا پرویز اشرف ،سید خورشید شاہ اور انور سیف اللہ شامل ہوں گے ۔یہ کمیٹی اے این پی سے ایک ہفتے میں مذاکرات کرکے اپنی رپورٹ پارٹی سربراہ کوپیش کرے گی ۔پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی سینئر قیادت سے طویل مشاورت کی۔انھوں نے خیبرپختونخوا میں پارٹی کی انتخابی حکمت عملی اور پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے صوبائی صدر سے تفصیلات معلوم کیں ۔انھوں نے پارٹی کے امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی انتخابی مہم موثر انداز میں چلائیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں