پیپلز پارٹی کیساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے معاملات طے پا گئے چوہدری شجاعت
ق لیگ اور پیپلزپارٹی نے 8 سے10 سیٹیں اوپن چھوڑنے کا بھی حتمی فیصلہ کرلیا ہے،کامیابی حاصل کریں گے.
ق لیگ کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی سے نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا۔
تاہم اس کا کسی کوفائدہ یا نقصان نہیں ہوگا۔ چوہدری شجاعت حسین نے پیپلزپارٹی کے ساتھ اپنے انتخابی اتحاد کے بارے میں اس بات کا اظہارکیا ہے کہ اس اتحاد سے ہماری پارٹی کو فائدے کے ساتھ ساتھ نقصان بھی ہوا ہے۔
جمعے کو اپنی رہائش گاہ پرصوبہ سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کے معاملات طے پاگئے ہیں جبکہ بعض سیٹوں پرہمیں نقصان بھی ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی پی کے ساتھ مل کرانتخابات میں حصہ لیں گے اورکارکردگی کی بنا پرکامیابی ملے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ اور پیلپز پارٹی کے قائدین نے انتخابات کے حوالے سے 8 سے10 سیٹیں اوپن چھوڑنے کا بھی حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔