بلوچستان میں اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت و پیوندکاری پر ایکشن لینے کا فیصلہ

مانیٹرنگ کمیٹی غیر رجسٹرڈ اسپتالوں اور غیر رجسٹرڈ انفرالوجسٹ کی رجسٹریشن کرے گی

بلوچستان حکومت نے اعضا کی غیر قانونی تبدیلی اور پیوند کاری کے سدباب کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے احکام کی روشنی میں بلوچستان میں اعضا کی غیر قانونی تبدیلی اور پیوند کاری کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے اس میں ملوث ڈاکٹرز، اسپتال اور دوسرے عملے کے خلاف سخت ایکشن لینے اور غیر رجسٹرڈ اسپتالوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیاگیا ہے۔


اس سلسلے میںایڈووکیٹ جنرل بلوچستان ایم رؤف عطاء کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت اور پیوند کاری کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس حوالے سے قانون موجود ہے جسے فوری طورپر متحرک کیاجائے گا اور اس کیلیے ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جو غیر رجسٹرڈاسپتالوں غیر رجسٹرڈ انفرالوجسٹ کی رجسٹریشن کرے گی۔
Load Next Story