باکسر میری کوم نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد کردیا

اولمپک گولڈ میڈل جیتنا ابھی بھی میرا خواب ہے، بھارتی باکسر


AFP April 18, 2018
میں نے کبھی ریٹائرمنٹ لینے کی بات نہیں کی، میری کوم فوٹو: فائل

DERA GHAZI KHAN: بھارتی خاتون باکسر میری کوم نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا امکان یکسر مسترد کردیا، انھوں نے گذشتہ دنوں کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر اپنے ناقدین کو خاموش کرایا ۔

پانچ بار امیچر ورلڈ چیمپئن شپ ٹائٹلز اور 2012لندن اولمپکس گیمز میں برانز میڈل جیتنے والی میری کوم کی نگاہیں اب ٹوکیو گیمز 2020 میں گولڈ میڈل پانے پر لگی ہوئی ہیں، آسٹریلیا سے وطن واپسی پر ان کا پُرتپاک استقبال کیاگیا.

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں میری کوم نے کہا کہ میں نے کبھی ریٹائرمنٹ لینے کی بات نہیں کی، یہ صرف افواہیں ہیں اور میں نے بھی جب یہ سنا تو مجھے بڑی حیرت ہوئی تھی، اولمپک گولڈ میڈل جیتنا ابھی بھی میرا خواب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |