ملک حبیب کا الطاف حسین کو فون فخرالاسلام کے قتل پراظہار افسوس
نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب نے الطاف حسین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ایم کیوایم کی شکایات کی تحقیقات کروائیں گے
لاہور:
نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب نے ایم کیوایم لندن سیکریٹریٹ فون کرکے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگوکی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے امیدوار فخرالاسلام اور کراچی میں کئی کارکنوں کی شہادت کے واقعے پرافسوس کا اظہار کیا۔
الطاف حسین نے نگراں وفاقی وزیر داخلہ کو حیدرآبادمیں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 47سے ایم کیوایم کے امیدوارفخرالاسلام،ایم کیوایم کی لٹریچر کمیٹی کے رکن شیراز اظفر اور دیگر کارکنوں کی شہادت کے واقعات سے آگاہ کیا۔الطاف حسین نے کارکنوں کی شہادت علاقوں میںچھاپوں ،محاصروں اور ایم کیوایم کے کارکنوں ،ہمدردوں کی گرفتاریوں کے واقعات پر بھی اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال کی وجہ سے ایم کیوایم کی انتخابی مہم کو سبوتاژ کیا جارہا ہے ۔
نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب نے الطاف حسین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ایم کیوایم کی ان شکایات کی تحقیقات کروائیں گے اور از خودکراچی آکر تمام اقدامات کی نگرانی کریں گے اور اس امر کو بھی یقینی بنائیں گے کہ ایم کیوایم سمیت ہرسیاسی جماعت کسی قسم کی انتقامی کارروائیوں کے بغیرانتخابات میں شرکت کرے۔ دریں سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے بھی ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کو فون کر کے ان سے حیدرآباد میں ایم کیوایم کے امیدوار فخر الاسلام سمیت کراچی میں لٹریچر کمیٹی کے رکن سیدشیرازا ور تین سٹی وارڈ نز کی شہادت پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہارکیا ۔ رحمن ملک نے شہادتوں کے واقعات پرالطاف حسین سے صدر زرداری کی جانب سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔