جیو ملازمین تنخواہ معاملہ میر شکیل بیمار ہیں تو اسٹریچر پر ڈال کر لائیں چیف جسٹس

میر شکیل الرحمن ججز کیلئے بیہودہ الفاظ استعمال کرتے ہیں اس کلچر کو درست کرنا ہوگا، چیف جسٹس


ویب ڈیسک April 18, 2018
میر شکیل الرحمن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے، چیف جسٹس فوٹو:فائل

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمن کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ پر تنقید دنیا بھر میں ہوتی ہے لیکن بے ہودہ نہیں کہا جاتا۔

سپریم کورٹ میں جیو ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت ہوئی تاہم میر شکیل الرحمن عدالت میں آج بھی پیش نہیں ہوئے۔ وہ گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں بھی پیش نہیں ہوئے تھے۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ افسوسناک ہے کہ میر شکیل عدالت پیش نہیں ہوئے، جیو،جنگ ملازمین کوتنخواہیں کیوں ادا نہیں ہوئیں؟۔ وکیل نے کہا کہ میر شکیل الرحمن کو کمر میں تکلیف ہے اور وہ بیرون ملک ہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میر شکیل بیمار ہیں تو اسٹریچر پر ڈال کر لے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میر شکیل الرحمان طلب

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ عدالت کے باہر میر شکیل ججز کیلئے بیہودہ الفاظ استعمال کرتے ہیں، عدالت آئے تو ان کی ویڈیو چلائیں گے، اس کلچر کو درست کرنا ہوگا، معلوم ہونا چاہیے عدلیہ کا احترام کیا ہے، عدلیہ پر مناسب تنقید دنیا بھر میں ہوتی ہے، لیکن بے ہودہ نہیں کہا جاتا۔ وکیل جیو نیوز نے کہا کہ میر شکیل کے پاس چینل کا کوئی عہدہ نہیں، جبکہ جیو کے سی ای او میر ابراہیم عدالت میں موجود ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سب جانتے ہیں میر شکیل جنگ گروپ کے مالک ہیں، انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے، انھیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا، میرشکیل بیمار ہیں تو اگلے ہفتے آجائیں۔ چیف جسٹس نے جیو ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو تنخواہیں نہ دیں تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے، جنوری کے بعد سے تنخواہ ادا نہیں ہوئی ہیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |