پی پی پی نے الیکشن سے قبل بھرتیوں ترقیاتی اسکیموں پر پابندی کی مخالفت کردی
بھرتیوں اور ترقیاتی اسکیموں پر پابندی سے حکومتی نظام مفلوج ہوجائے گا، خورشید شاہ
پیپلز پارٹی نے الیکشن سے قبل سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں اور ترقیاتی اسکیموں پر پابندی کی مخالفت کردی۔
الیکشن کمیشن نے 11 اپریل کو عام انتخابات 2018 کو شفاف بنانے کے لئے ملک بھر میں سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں اور ترقیاتی اسکیموں پر پابندی عائد کردی ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر کہا ہے کہ بھرتیوں اور ترقیاتی اسکیموں پر پابندی قبل از وقت ہے کیونکہ اس وقت پابندی لگی تو حکومتی نظام مکمل طور پر رک جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمتوں پر پابندی عائد
خورشید احمد شاہ نے الیکشن کمیشن سے پابندیوں سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی نظام درست طریقے سے چلانے کے لیے الیکشن شیڈول جاری ہونے تک پابندی نہ لگائی جائے۔
علاوہ ازیں اسلام آباد میں خورشید شاہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنرز کی تقرری کا مطالبہ کیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ فوری طور پر سینئر لوگوں کو صوبائی الیکشن کمشنر تعینات کیا جائے ورنہ شکوک و شبہات جنم لیں گے، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریٹرننگ افسران (آر اوز) پر نظر رکھے۔