قومی ریسلنگ ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فیڈریشن کے عہدیداران کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا


Sports Reporter April 18, 2018
پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک گولڈ اور 2 برانز میڈلز جیت کر سبز ہلالی پرچم لہرایا،فوٹو:ٹوئٹر

کامن ویلتھ گیمز میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد قومی ریسلنگ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فیڈریشن کے عہدیداران کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، گلدستے پیش کیے گئے اور پتیاں نچھاور کی گئیں، شائقین نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔

گولڈ میڈلسٹ محمد انعام بٹ نے کہا کہ گیمز سے قبل حکومت سے ٹریننگ کیلیے فنڈز دینے کی درخواست کی جو قبول نہیں کی گئی، حکومت سپورٹ کرے تو پاکستان اولمپک میں بھی گولڈ میڈل جیت سکتا ہے، حکومت سے اپیل ہے کہ ریسلنگ کیلیے بنیادی سہولیات فراہم کرے، قومی ٹیم کیلیے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک گولڈ اور 2 برانز میڈلز جیت کر دنیا میں سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ ریسلر محمد انعام بٹ نے 86 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں سونے کا میڈل جیتا، محمد بلال نے 57 کلوگرام جبکہ طیب رضا نے 125 کلوگرام میں کانسی کے تمغے جیتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں