لاہور کی شیرنی کاجل نے 3 بچوں کو جنم دے دیا

ننھے مہمانوں کی آمد کے بعد سفاری پارک میںشیروں اور شیرنیوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے


آصف محمود April 18, 2018
سفاری پارک میں رائل بنگال ٹائیگرز کی تعداد 5 ہے ان میں سے ایک وائٹ ٹائیگر ہے فوٹو: فائل

سفاری پارک میں موجود افریقن نسل کی شیرنی کاجل نے تین بچوں کو جنم دیا ہے جس کے بعد پارک میں شیروں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

سفاری پارک لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر شفقت چوہدری کے مطابق شیرنی کاجل نے 3 صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے، سفاری پارک میں پہلے 21 شیر اور شیرنیاں تھیں،ننھے مہمانوں کی آمد کے بعد اب یہ تعداد 24 ہوگئی ہے۔

شفقت چوہدری نے بتایا کہ سفاری پارک میں رائل بنگال ٹائیگرز کی تعداد 5 ہے ان میں سے ایک وائٹ ٹائیگر ہے جب کہ یہاں دو جیگوار بھی ہیں ، پارک میں شیروں اور ٹائیگرز کو بہترین خوراک دی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان کی افزائش میں بہتری آئی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے رائیونڈ روڈ پر واقع سفاری پارک پنجاب کا سب سے بڑا سفاری پارک ہے۔

۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں