لاہور خسرہ سے متاثرہ مزید 4 بچے دم توڑ گئے

خسرے سے متاثرہ علاقوں میں باغبانپورہ، مالی پورہ، راوی روڈ، شفیق آباد اور بند روڈ کےعلاقے شامل ہیں۔


ویب ڈیسک April 13, 2013
آج خسرہ کے باعث جاں بحق ہونے والوں بچوں میں 3 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے، فوٹو: اے ایف پی فائل

تمام تر دعوؤں کے باوجود پنجاب حکومت خسرہ کی وبا پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے،اس وبائی بیماری نے مزید 4 بچوں کی جان لے لی ہے.

لاہور میں ہر نئے روز خسرے سے متاثرہ بچے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں داخل ہورہے ہیں اب بھی شہر کے مختلف اسپتالوں میں درجنوں بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے، میو اسپتال میں آج جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔

پنجاب حکومت کے مطابق لاہور کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں رواں برس مجموعی طور پر خسرہ سے متاثرہ 7800 سے زائد مریض لائے گئے تھے جن میں سے زیادہ تر صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ لاہور کے سب سے زیادہ خسرے سے متاثرہ علاقوں میں باغبانپورہ، مالی پورہ، راوی روڈ، شفیق آباد اور بند روڈ کےعلاقے شامل ہیں، ان علاقوں میں رہنے والے کم پڑھے لکھے افراد اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس نہیں لگواتے جس کی وجہ سے ان بچوں کو خسرہ، تشنج، پولیو اور دیگر بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں۔

دوسری جانب نگراں وزیرصحت پنجاب سلیمہ ہاشمی نےگورنمنٹ اسپتال شاہدرہ کادورےکیا، اس موقع پرمیڈیاسےگفتگو کرتےہوئےانہوں نےکہا کہ حکومت بیماری سےبچاؤکےلئےہرممکن اقدام کررہی ہے، خسرے سے بچاؤکی ویکسین کی خریداری کےلئے 18 اپریل کو فنڈزجاری کئےجائیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ خوراک کی کمی سےبچےخسرے کاشکارہو رہے ہیں جبکہ خسرے سےبچاؤکےلئے والدین کواحتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی، ان کاکہناتھاکہ ان وباؤں کی بڑی وجہ صحیح ویکسی نیشن کا نہ ہوناہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |