جنوبی کوریا کے سحرانگیز پاپ اسٹار گینگنم اسٹائل فیم سائی نے نیا گانا ریلیز کر دیا ہے۔
سائی آج جنوبی کورین دارالحکومت سیئول کے ورلڈ کپ اسٹیڈیم میں میں اپنے نئے گانے ''جینٹلمین'' پرفارم کریں گے، گانے کے حوالے سے گلوکار سائی کا کہنا ہے کہ ان کا نیا گانا ''جینٹلمین'' گنگنم کی طرح مختلف اور منفرد ہے اوراپنی پرفارمنس سے ثابت کروں گا کہ ''جینٹلین'' کس قدر مختلف روائتی گانا ہے۔
واضح رہے کہ گینگنم اسٹائل سے پوری دنیا میں دھوم مچانے والے جنوبی کوریا کے گلوکارسائی کے پہلے گانے کو ایک ارب سے زائد شائقین نے پسند کیا ہے۔