سونے کی قیمتیں 5 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
عالمی بھاؤبڑھنے اورروپے کی بے قدری سے15مارچ2013کے بعدتولہ سونا 60 ہزار،10گرام51ہزار428روپے کاہوگیا
عالمی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کی وجہ سے سونے کی مقامی قیمتوں میں حالیہ دنوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا جس کی وجہ سے یہ 5سال کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت6 ڈالر کے اضافے سے1349 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب450 اور386 روپے کا اضافہ ہو گیا جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد و راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 60 ہزار اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 51 ہزار 428 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ 15 مارچ 2013کو سونے کی قیمت60ہزار روپے تولہ اور 10گرام 51ہزار428 روپے رہی تھی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کے اضافے سے780 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے بڑھ کر668.57 روپے ہوگئی۔