بیساکھیوں کے سہارے چلنے والے نیمار 17 مئی تک فٹبال سے دور رہیں گے

اپنی حالت کا جائزہ لے کر آگے کا لائحہ عمل طے کروں گا، برازیلین اسٹار


خبر ایجنسی April 19, 2018
اپنی حالت کا جائزہ لے کر آگے کا لائحہ عمل طے کروں گا، برازیلین اسٹار۔ فوٹو: ساوشل میڈیا

بیساکھوں کے سہارے چلنے والے برازیلین اسٹار نیمار 17 مئی تک دنیائے فٹبال سے باہر رہیں گے۔

اگرچہ ابھی طبی جانچ کی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی لیکن نیمار کا خیال ہے کہ وہ 17 مئی کا دن ہوسکتا ہے، انھوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے اس جانچ کے بعد کھیل میں واپسی کیلیے کلیئر قرار دے دیا جائے گا، اس کے بعد میں اپنی حالت کا جائزہ لے کر آگے کا لائحہ عمل طے کروں گا۔

نیمار نے ازرائے مذاق کہا کہ مجھے امید ہے ورلڈ کپ میچز ٹی وی پر نہیں دیکھوں گا۔ ان کی نگاہیں جون ، جولائی میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت پر مرکوزہیں، مئی کے وسط میں نیمارکی طبی جانچ کا آخری مرحلہ ہوگا، ان کے پائوں کی سرجری گذشتہ ماہ ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں