گلگت بلتستان کا ترقیاتی بجٹ 18 ارب 30 کروڑ کرنے کی تجویز

اے ڈی پی میں شامل منصوبوں کے لیے 15 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش۔

اے ڈی پی میں شامل منصوبوں کے لیے 15 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش۔ فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال2018-19 کے وفاقی بجٹ میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلیے 18 ارب 30 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔


بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے جن ترقیاتی منصوبوں کیلئے آئندہ مالی سال 2018-19 کے وفاقی بجٹ میں فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی ہے ان میں گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرام(اے ڈی پی) میں شامل تمام منصوبوں کیلئے بلاک ایلوکیشن کی مد میں15ارب روپے مختص کرنیکی تجویز دی ہے جبکہ وفاقی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام(پی ایس ڈی پی)میں شامل 8 جاری و 10نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے3 ارب 30 کروڑروپے مختص کرنے کی تجویزدی۔
Load Next Story