افغانستان کے صوبے قندھار میں بم دھماکا 5 افراد جاں بحق

بم حملے میں کمانڈر کرنل جانان، 3باڈی گارڈز اور ایک عام شہری جاں بحق ہوئے۔


خبر ایجنسی April 19, 2018
بم گاڑی میں نصب تھا،ترجمان صوبائی پولیس ضیا،طالبان نے ذمے داری قبول کرلی۔ فوٹو: فائل

افغان صوبے قندھار میں بم دھماکے میں بارڈر ریپڈ ری ایکشن فورس کے کمانڈر سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی۔

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ہونے والے ایک بم دھماکے کی زد میں آ کر پولیس کے ایک کمانڈر سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ قندھار پولیس کے ترجمان ضیاء درانی کا کہنا ہے کہ قندھار شہر میں ہونے والے اس بم دھماکے کے نتیجے میں افغانستان کی بارڈر ریپڈ ری ایکشن فورس کے کمانڈر کرنل جانان ماما، ان کے تین باڈی گارڈز اور ایک عام شہری ہلاک ہوئے۔

ضیاء درانی کے مطابق ہلاک ہونے والے کمانڈر کی موٹر کار کے ساتھ بم منسلک کیا گیا تھا۔ اس حملے کی ذمے داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں