نگراں سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ 3 نئے وزرا آج حلف اٹھائیں گے

حسن علی شریف، جعفر خواجہ اور شجاع جونیجو سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان حلف لیں گے۔


ویب ڈیسک April 13, 2013
ڈاکٹر شفقت عباسی اور فیاض شیخ کو وزیر اعلٰی سندھ کا مشیر مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

نگراں سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 3 نئے وزیر آج حلف اٹھائیں گے جبکہ 2 مشیروں کو بھی شامل کیا جائے گا ۔


ایکسرپیس نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں شام 5 بجے کابینہ میں شامل کئے گئے نئے وزرا کی تقریب حلف برداری ہوگی ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان حسن علی شریف، جعفر خواجہ اور شجاع جونیجو سے نگراں وزیر کی حیثیت سے حلف لیں گے جس کے ساتھ نگراں کابینہ کےوزیروں کی تعداد 18 ہوجائے گی۔


دوسری جانب ڈاکٹر شفقت عباسی اور فیاض شیخ کو وزیر اعلٰی سندھ کا مشیر مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، 2 مشیروں کے تقرر کے بعد نگراں وزیراعلیٰ کے مشیروں کی تعداد 5 ہوجائے گی، ان مشیران کی حیثیت اور اختیارات وزیر ہی کے برابر ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |