بینظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف سمیت تمام ملزمان عدالت طلب

طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر پرویز مشرف کو طلب کیا گیا ہے۔

بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کے جج جسٹس حبیب الرحمان نے کی. فوٹو فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف سمیت دیگر ملزمان کو پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔


بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کے جج جسٹس حبیب الرحمان نے کی، عدالت نے پرویز مشرف کو 2 مرتبہ طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر ان سمیت کیس کے دیگر ملزمان کو بھی 23 اپریل کو ہونے والی سماعت پر طلب کرلیا ہے ۔



واضح رہے کہ عدالت نے پرویز مشرف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں، قانون کے مطابق پرویز مشرف ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش ہونے کے پابند ہیں اور پرویز مشرف کی طلبی کا سابقہ حکم بھی برقرار ہے۔




Load Next Story