پشاور متنی بازار میں دھماکا 9 افراد جاں بحق متعدد زخمی

دھماکا خیز مواد شیر علی مارکیٹ کے باہر کھڑی ایک مسافر کوچ میں رکھا گیا تھا، پولیس


ویب ڈیسک April 13, 2013
زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ فوٹو: اے پی پی

نواحی علاقے متنی کے مرکزی بازار میں موجود ایک مسافر کوچ میں دھماکے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا خیز مواد متنی کے مرکزی بازار کی شیر علی مارکیٹ کے باہر کھڑی ایک مسافر کوچ میں رکھا گیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں مسافر کوچ کے علاوہ دو گاڑیوں اور 4 دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ اسپتال متنی اور لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس کے مطابق مسافر بس میں دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیااور اس میں 4سے 5کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس علاقے میں دہشتگرد کئی بار کارروائیاں کرچکے ہیں کچھ عرصے قبل اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ پر بھی اسی علاقے میں حملہ کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں