کراچی سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں کنسرٹ کے دوران نامعلوم افراد کی ہنگامہ آرائی

میلے میں میوزک کنسرٹ جاری تھا کہ چند افراد نے اسٹیج پر چڑھ کر توڑ پھوڑ اورطلبا کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا

ہنگامے کے نتیجے میں ایک طالب علم بے ہوش ہو گیا جس کے بعد کنسرٹ روک کر میلہ ختم کر دیا گیا، فوٹو: ایکسپریس نیوز

سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں منائے جانے والے بسنت میلے کے میوزک کنسرٹ میں نامعلوم افراد کی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں ایک طالب علم بے ہوش ہوگیا جس کی وجہ سے میلے کو ہی ختم کرنا پڑا۔


سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طلبا کی جانب سے سجائے گئے پہلے بسنت میلے میں نوجوانوں کی دلچسپی اور تفریح کے لیئے کئی پروگرام ترتیب دئئے گئے تھے۔ میلے میں میوزک کنسرٹ جاری تھا کہ چند افراد نے اسٹیج پر چڑھ کر توڑ پھوڑ شروع کردی، انہیں روکنے پر انہوں نے طلبا کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث ایک نوجوان بے ہوش ہوگیا۔

یونیورسٹی کی انتظامیہ نے میلے کی دیگر تقریبات کو منسوخ کردیا ہے جبکہ ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہ کئے جانے پر طلبا میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
Load Next Story