انڈونیشیا میں مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا درجنوں افراد زخمی

پائلٹ طیارے کو لینڈنگ کے دوران رن وے پر نہ لاسکا اور نتیجے میں طیارہ ائیرپورٹ سے ملحق سمندر میں جاگرا۔


ویب ڈیسک April 13, 2013
حادثے کے شکار طیارے کی مالک کمپنی پر تحفظ کے بنیادی اصولوں کی رو گردانی پر پابندی عائد ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: انڈونیشیا کے سیاحتی علاقے بالی میں لینڈنگ کے دوران مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گراجس کے نتیجے میں طیارے میں سوار درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی نجی ائیرلائن کا طیارہ اس وقت حادثے کا شکار ہوگیا جب پائلٹ طیارے کو لینڈنگ کے دوران رن وے پر نہ لاسکا اور نتیجے میں طیارہ ائیرپورٹ سے ملحق سمندر میں جاگرا،حادثے کے نتیجے میں طیارے کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار درجنوں افراد زخمی ہوگئے ۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل امریکا اور یورپی یونین حادثے کا شکار طیارے کی کمپنی ''لائن'' پر تحفظ کے بنیادی اصولوں پرعملدرآمد نہ کرنے پابندی عائد کرچکی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں