چیف جسٹس کا لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کا دورہ
چیف جسٹس نے شہریوں کی شکایات سنیں اور مسائل کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا اور شہریوں کی شکایات سنیں۔
سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اسپتالوں کے فضلے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے سماعت روک کر لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سپریم کورٹ طلب
آئی جی خیبرپختون خوا صلاح الدین اور محکمہ صحت کے حکام بھی چیف جسٹس کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے شہریوں کی شکایات بھی سنیں اور محکمہ صحت کے حکام کو ان شکایات کو حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ مریضوں اور ڈاکٹروں نے شکایات کے انبار لگادیے۔ شہریوں نے شہر میں علاج معالجے کی مناسب سہولیات نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہ کوئی تبدیلی نہیں آئی، ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کرتے، چیف جسٹس صاحب ہمیں آپ سے توقعات ہیں۔ ڈاکٹر بھی پھٹ پڑے اور بولے کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں جب کہ کام زیادہ لیا جارہا ہے۔