پی سی بی نے امپائرندیم غوری اور انیس الرحمان صدیقی پرپابندی لگادی

میچ فکسنگ کا الزام ثابت ہونے کے بعد ندیم غوری اور انیس الرحمان صدیقی پر بالترتیب 4 اور 3 سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔

ندیم غوری اور انیس الرحمان پر پیسوں کے عوض مرضی کے فیصلے دینے کا الزام ہے۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث امپائر ندیم غوری پر 4 جب کہ انیس الرحمان صدیقی پر3سال کی پابندی عائد کردی ہے۔


ندیم غوری اور انیس الرحمان صدیقی پرفرسٹ کلاس کرکٹ اور بین الاقوامی ایونٹس میں پیسوں کے عوض کھلاڑیوں کو آؤٹ یا ناٹ آؤٹ قرار دینے کے اسکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام ثابت ہونے پر پی سی بی نے دونوں امپائرز پر بالترتیب 4 اور 3 سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹی وی نے میچ فکسنگ کے حوالے سے بنگلہ دیش، پاکستان اور سری لنکا کے فرسٹ کلاس امپائروں سے رابطہ کیا اور ان کی خفیہ وڈیوں بھی بنائی اس دوران تینوں ممالک کے امپائروں نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے بعد بھارتی ٹی وی ان کی خفیہ وڈیو کو منظر عام پر لے آیا ۔ وڈیو کے منظر عام کے بعد آئی سی سی نے بھارتی ٹی وی کی رپورٹ پر پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈز کو تحقیقات کے بعد ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہدایت کی تھی۔
Load Next Story