لاہور سے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

ایف آئی اے نے موبائل اور لیپ ٹاپ سے نازیبا وڈیوز اور تصاویر برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا


طالب فریدی April 19, 2018
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اقبال ٹاؤن سے ملزم کو گرفتار کیا فوٹو: ایکسپریس

ایف آئی اے نے لڑکیوں کو فیس بک پر دوستی کے بعد نازیبا وڈیو اور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والے نوجوان کو گرفتارکر لیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن کی رہائشی فردوس نے درخواست دی تھی کہ اس کی زبیر نامی لڑکے کے ساتھ فیس بک پر دوستی ہوئی اس نے میرے ساتھ کچھ وڈیو اور تصاویر بنائی پھر ان کو ایڈٹ کر کے ان تصاویر کو نازیبا بنا کر کئی ماہ سے بلیک میل کررہا ہے، میں اسے دو لاکھ روپے دے چکی ہوں مگر پھر بھی وہ بلیک میل کر رہا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اقبال ٹاؤن میں چھاپہ مار کر زبیر نامی لڑکے کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے مختلف لڑکیوں کی نازیبا وڈیو اور تصاویر جو اس کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے برآمد کی قبضے میں لے کر سائبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔