کنگ خان اور مسٹر پرفیکٹ پہلی بار فلم میں ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے

’’ممبئی ٹاکیز‘‘ میں کرینہ کپور، کترینہ کیف، پریانکا چوپڑا اور دیپکا پڈوکون بھی اپنی اداؤں کے جلوے بکھیریں گی


ویب ڈیسک April 13, 2013
گانے میں شاہ رخ خان اور عامر خان کے علاوہ بالی ووڈ کی معروف اداکارائیں اور اداکار بھی جلوہ گر ہوں گے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور مسٹر پرفیکٹ عامر خان پہلی بار فلم ''ممبئی ٹاکیز'' میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

فلم ''ممبئی ٹاکیز'' بھارتی سینما کے 100 سال مکمل ہونے پر بنائی جارہی ہے، فلم 4 حصوں پر مشتمل ہے اور ہر حصے کے ہدایت کار بھی الگ الگ ہیں جن میں کرن جوہر، زویا خان، انوراگ کشپ اور دباکر بینرجی شامل ہیں۔

فلم میں دونوں خان گانے میں ایک ساتھ نظرآئیں گے ان کے علاوہ گانے میں بالی ووڈ کی معروف اداکارائیں کرینہ کپور، کترینہ کیف، پریانکا چوپڑا اور دیپکا پڈوکون بھی اپنی اداؤں کے جلوے بکھیریں گی جبکہ انیل کپور، وارن دھوان، سدھارتھ ملہوترا دیگر اداکاربھی گانے کا حصہ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں