نگراں وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو سیاسی نوعیت کے بیانات دینے سے روک دیا

ہمارا کام شفاف انتخابات کرانا ہے، کسی بیان سے یہ تاثر نہیں ملنا چاہیے کہ ہم کسی کی حمایت کررہے ہیں، وزیر اعظم


ویب ڈیسک April 13, 2013
نگراں وزیراعظم نے غیر معینہ مدت کیلئے تمام وزرا پر سیاسی بیان پر پابندی عائد کردی ہے۔ فوٹو: فائل

نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے وفاقی کابینہ میں شامل وزرا کوسیاسی اور ذاتی نوعیت کے بیانات دینے سے روک دیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب سے ان کے بیان پر وضاحت طلب کرنے کے بعد نگراں وزیر اعظم نے کابینہ میں شامل تمام وزرا پر غیر متعلقہ، سیاسی یا ذاتی نوعیت کے بیانات دینے پر پابندی عائد کردی ہے یہ پابندی غیر معینہ مدت کے لئے لگائی گئی ہے۔


اس سے قبل نگراں وزیر اعظم نے ملک حبیب سے ملاقات کے دوران کہا کہ نگراں حکومت کو غیر جانبدار رہنا چاہیے اور ہمارا کام شفاف انتخابات کرانا ہے، کسی بیان سے یہ تاثر نہیں ملنا چاہیے کہ ہم کسی کی حمایت کررہے ہیں۔


واضح رہے کہ نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب نے کچھ روز قبل مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے نواز شریف کو قوم کا متفقہ رہنما قراردیا تھا، ان کے بیان پر پیپلز پارٹی، ایم کیوایم، تحریک انصاف اوراے این پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے شدید احتجاج کیا تھا جس پرنگراں وزیراعظم نے وزیر داخلہ سے وضاحت مانگی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |