نیب نے الیکشن کمیشن سے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ طلب کرلیا

نیب کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات کے لیے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی درکار ہیں، ذرائع


ویب ڈیسک April 19, 2018
نیب کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات کے لیے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی درکار ہیں، ذرائع فوٹو: فائل

نیب نے الیکشن کمیشن سے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے الیکشن کمیشن سے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ طلب کرلیا، الیکشن کمیشن نے نیب کو پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ دینے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن جلد ہی پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ نیب کو بھجوا دے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پرویز مشرف کے 2013 میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ دے گا، نیب کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات کے لیے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی درکار ہیں۔

واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں ریٹرننگ آفیسر قصور نے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے پر مسترد کردیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں