دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے منور حسن

ملک میں کچھ قوتیں ایسی ضرور ہیں جو انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک April 13, 2013
امن وامان پر جا بجا خطرات اور خدشات موجود ہیں، منور حسن۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں دوسری سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے سیٹ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سےمتعلق مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے۔


لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امن وامان پر جو خطرات اور خدشات ہیں وہ جا بجا موجود ہیں اس صورت حال میں ہمیں عوام میں یہ اعتماد پیدا کرنا ہوگا کہ ملک میں ہونے والے انتخابات پر امن اور شفاف طریقے سے انجام پائیں گے۔


سید منور حسن نے کہا کہ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان،لاپتا افراد کی تعداد بڑھنے لگی ہے جو اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ملک میں کچھ قوتیں ایسی ضرور ہیں جو انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے حکمرانوں سے نجات کے لئے ملک کی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کی کوشش کی لیکن اس سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |