پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل

ندیم افضل چن 25 اپریل کو پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے


ویب ڈیسک April 19, 2018
ندیم افضل چن 25 اپریل کو پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔ فوٹو : پی ٹی آئی

SHABQADAR: پیپلزپارٹی پنجاب کے سینئیر رہنما ندیم افضل چن نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، سینئر رہنما جہانگیر ترین اور شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ندیم افضل چن نے کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی جدوجہد کو سراہا اور عمران خان کو 25 اپریل کو پیر مکو میں اپنی رہائش گاہ آنے کی دعوت دی جہاں وہ پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان بھی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔