خیبر ایجنسی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 7 دہشت گرد ہلاک
آپریشن میں دہشت گردوں کے 2 ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے جبکہ فوج نے دہشت گردوں کے زیراثر 2 مورچوں کا قبضہ بھی حاصل کرلیا ہے
وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 24 گھنٹوں کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے وادی تیرہ میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن میں دہشت گردوں کے 2 ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے جبکہ فوج نے سپاہ کے علاقے میں دہشت گردوں کے زیر اثر کاٹا کنرائے اور سنائیپر مورچہ کا قبضہ بھی حاصل کرلیا ہے۔
2 روز قبل بھی وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 15 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں کالعدم تنظیموں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے پیش نظر علاقے میں حکومتی رٹ کی بحالی کے لئے آپریشن شروع کررکھا ہے جس میں اب تک درجنوں شدت پسند ہلاک جبکہ 14 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔