رکن صوبائی اسمبلی کامران اختر نے خودکشی کی دھمکی دے دی

اگر بلدیہ ٹاؤن کو پانی نہ ملا تو خود کشی کرلوں گا، رکن اسمبلی


ویب ڈیسک April 19, 2018
اگر بلدیہ ٹاؤن کو پانی نہ ملا تو خود کشی کرلوں گا، رکن اسمبلی - فوٹو: فئال

ایم کیوایم کے رکن صوبائی اسمبلی کامران اختر کا کہنا ہے کہ اگر بلدیہ ٹاؤن کو پانی نہ ملا تو خود کشی کرلوں گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی کامران اختر نے حکومتِ سندھ کو خودکشی کی دھمکی دی ہے۔ کامران اختر نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کو مسلسل 5 سال نظرانداز کیا گیا ہے، حکومت سندھ بلدیہ میں پانی کی عدم فراہمی کا جواب دے، اگر بلدیہ ٹاؤن کو پانی نہ ملا تو خودکشی کرلوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل میں بجلی کی بندش کے خلاف بلب کے ہار پہن کر آیا تھا لیکن میں نہیں چاہتا کہ حکومت کو 100 واٹ کا جھٹکا دوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔