چوہدری نثار کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں عمران خان
مجھے ایک سینیٹر منتخب کرانے کیلیے 45 کروڑ روپے کی آفر ہوئی، عمران خان کا دعویٰ
DERA GHAZI KHAN/SIALKOT/MULTAN:
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دینا چاہتا ہوں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان سے میری پرانی دوستی ہے، میں انہیں نواز شریف کی بیٹی کی ماتحتی میں کام نہ کرنے کے لیے جرات کا مظاہرہ کرنے پر اپنی پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دوں گا، مریم نواز کی اس کے سوا کوئی حیثیت نہیں کہ وہ نوازشریف کی بیٹی ہے، چوہدری نثار علی خان نے غیرت مندانہ اقدام کیا اور اسی بنیاد پر انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دینا چاہتا ہوں۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلا ہے اور میں دوسری پارٹیوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ بکنے والے ارکان اسمبلی کے نام سامنے لائیں ،ہم نےضمیر بیچنے والے اپنے ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں اگر یہ ارکان ہمیں مطمئن نہ کرسکے تو نیب سے ان کے خلاف ایکشن لینے کا کہیں گے۔ چیرمین پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ مجھے ایک سینیٹر کو منتخب کرانے کیلیے 45 کروڑ روپے کی آفر ہوئی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کتنا پیسہ چلتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اب طاقتور اور پسے ہوئے طبقات کے لئے دو نہیں بلکہ ایک ہی قانون چلے گا جب کہ امیر اورغریب کے لئے بھی دو نہیں ایک ہی پاکستان ہوگا۔ نگراں حکومت کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا مک مکا ہے ایسے میں شفاف الیکشن کیسے ہوں گے، نگراں سیٹ اپ کا مقصد صاف وشفاف الیکشن کرانا ہے اگر اس بار دھاندلی سے پاک الیکشن کرانا چاہتے ہیں تو نگراں حکومت کے لیے اچھے افراد کو ترجیح دی جائے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، سینئر رہنما جہانگیر ترین اور شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ندیم افضل چن نے کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی جدوجہد کو سراہا اور عمران خان کو 25 اپریل کو پیر مکو میں اپنی رہائش گاہ آنے کی دعوت دی جہاں وہ پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان بھی کریں گے۔

'' ایک سینیٹر کو منتخب کرانے کیلیے 45 کروڑ روپے کی آفر ہوئی ''
پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلا ہے اور میں دوسری پارٹیوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ بکنے والے ارکان اسمبلی کے نام سامنے لائیں ،ہم نےضمیر بیچنے والے اپنے ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں اگر یہ ارکان ہمیں مطمئن نہ کرسکے تو نیب سے ان کے خلاف ایکشن لینے کا کہیں گے۔ چیرمین پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ مجھے ایک سینیٹر کو منتخب کرانے کیلیے 45 کروڑ روپے کی آفر ہوئی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کتنا پیسہ چلتا ہے۔
'' پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مک مکا میں شفاف الیکشن کیسے ہوں گے ''