نوجوان کو کچلنے والے امریکی سفارتکار کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے کا فیصلہ
ویانا کنونشن کے تحت کرنل جوزف کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہے اور پاکستان اس پر عمل درآمد کا پابند ہے، ذرائع
وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی جان لینے والے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ میں امریکی سفارت کار کی گاڑی سے نوجوان عتیق کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ حکام نے معاملے کا مکمل جائزہ لینے کے بعد اپنی رائے قائم کرتے ہوئے کرنل جوزف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سفارتکار ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ پاکستانیوں کو مارے، اسلام آباد ہائی کورٹ
ذرائع نے بتایا کہ ویانا کنونشن کے تحت امریکی سفارت کار کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہے، پاکستان کے سفارت کار ایران اور نئی دہلی میں ایسے کیسوں میں سفارتی استثنیٰ لے چکے ہیں اس لیے ویانا کنونشن سفارتی استثنیٰ دینے کا پاکستان کو بھی پابند کر تا ہے۔
اسے بھی پڑھیں: امریکی سفارتکار کی گاڑی سے روندے گئے نوجوان کا باپ انصاف کیلیے عدالت جاپہنچا
واضح رہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارت کار نے سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا دی تھی جس سے موٹر سائیکل سوار نوجوان عتیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا جب کہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا تھا۔