علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات مسترد کردیے

گلوکار کا میشا شفیع کے خلاف عدالت جانے کا اعلان


ویب ڈیسک April 19, 2018
گلوکار کا میشا شفیع کے خلاف عدالت جانے کا اعلان - فوٹو: فائل

معروف گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کو عدالت لے کر جاؤں گا۔

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ خاموش رہنا کوئی آپشن نہیں ہے جب کہ بہتان تراشی اور جھوٹے الزامات کے خلاف نہ صرف خود کے لیے بلکہ اپنی فیملی اور دوستوں کے لیے بھی کھڑا ہوا اور آج بھی میں یہی کروں گا کیوں کہ میرے پاس چھپانے کو کچھ بھی نہیں ہے۔



علی ظفر کا کہنا تھا کہ میشا شفیع کے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں، الزام کا جواب الزام سے نہیں دوں گا بلکہ سنجیدگی اور پیشہ ورانہ طریقے سے اس کا جواب دوں گا انہوں نے میشا شفیع کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کوعدالت لے کر جاؤں گا اور یقین رکھتا ہوں کہ سچ ہمیشہ غالب ہوتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ میشا شفیع کا معروف گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام

واضح رہے گلوکارہ میشا شفیع نے مشہور گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔