بھارتی وزیراعظم مودی کی لندن آمد پر احتجاج و مظاہرے

مظاہرین کی جانب سے مذہب کی بنیاد پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔


ویب ڈیسک April 19, 2018
مظاہرین کی جانب سے مذہب کی بنیاد پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ - فوٹو: رائٹرز

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی برطانیہ آمد پر لندن میں سیکڑوں افراد نے مقبوضہ کشمیر کی ننھی آصفہ کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچنے تو ان کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔ لندن کی ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں سیکڑوں افراد نے مقبوضہ کشمیر میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 8 سالہ ننھی آصفہ کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔

لندن میں پارلیمنٹ کے باہر مسلمانوں اور سکھوں نے مشترکہ احتجاج میں شرکت کی، مظاہرین نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مودی کے خلاف نعرے درج تھے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ مظاہرین کی جانب سے مذہب کی بنیاد پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں 8 سالہ ننھی آصفہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ بھارت بھر میں آصفہ کو انصاف فراہم کرنے کے لیے احتجاج کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں