مستقبل میں پلیئرز کو1آئی پی ایل میچ کا معاوضہ1ملین ڈالر ملے گامودی

بھارت میں خاص طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کوئی بھی معنی نہیں رکھتی


AFP April 20, 2018
مستقبل میں پلیئرز کو1آئی پی ایل میچ کا معاوضہ1ملین ڈالر ملے گا،مودی فوٹو: فائل

SAN FRANCISCO, CA, US: انڈین پریمیئر لیگ کے خالق للت مودی نے یقین ظاہر کیا کہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ پلیئرز کو ایک آئی پی ایل میچ کا معاوضہ ایک ملین ڈالر ملے گا۔

اس کے ساتھ ہی انھوں نے خبردار بھی کیا کہ اس وقت تک ممالک کے درمیان روایتی مقابلے ختم ہوجائینگے۔ مودی نے کہاکہ آئی پی ایل ہمیشہ رہنے کیلیے بنی اور اسے پوری دنیا کی سپورٹ حاصل ہے، اس کے فرنچائز مالکان انتہائی امیر ہیں، بھارت میں کرکٹ کا جنون موجود اور وہ دنیا کی دوسری بڑی آبادی والا ملک ہے۔

یہ چیز خاص طور پر اسپانسرز اور براڈکاسٹرز کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔ مودی نے مزید کہا کہ ممالک کے درمیان باہمی کرکٹ اپنی دلچسپی کھورہی ہے، بھارت میں خاص طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کوئی بھی معنی نہیں رکھتی، آپ دیکھیں گے کہ جلد ہی باہمی کرکٹ ختم ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔