خیرپور اور کوٹری کے علاقوں میں گاڑیوں میں تصادم 10 افراد جاں بحق

لونی کوٹ 32 میل کے قریب کراچی سے حیدرآباد آنے والی تیز رفتار کار پراڈو میں جاگھسی،دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔


Nama Nigar April 20, 2018
 کراچی کی شیخ فیملی کی 2خواتین، 2 بچے اور 2مرد جاں بحق، پراڈوگاڑی میں سوار 3افراد بری طرح جھلس گئے۔ فوٹو: فائل

سندھ کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں میں تصادم اور آتشزدگی سے10افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

کوٹری کے قریب سپر ہائی وے پر2گاڑیوں میں تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2خواتین اور 2بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب لونی کوٹ 32 میل کے قریب کراچی سے حیدرآباد آنے والی تیز رفتار کار اوورٹیکنگ کرتے ہوئے سامنے چلنے والے پراڈوگاڑی میں جاگھسی جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے کے باعث کار میں سوار کراچی کی شیخ فیملی سے تعلق رکھنے والی 2خواتین، 2 بچے اور 2مرد بری طرح جھلس کرموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ پراڈوگاڑی میں سوار 3افراد بری طرح جھلس گئے۔

اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس اورمتعلقہ تھانے کی پولیس بھی پہنچ گئی جس کے بعد فائربریگیڈ نے جائے وقوعہ پہنچ کر آگ پر قابوپایا۔ ایس ایچ او لونی کوٹ اسلم عقلانی بھی موقع پر پہنچ گئے اور گاڑیوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔