سانحہ بھوجا ایئر کو 6 سال مکمل ہو گئے

20اپریل 2012 کو راولپنڈی میں گرکر تباہ ہوا،  129 افراد لقمہ اجل بنے تھے


Staff Reporter April 20, 2018
تحقیقاتی رپورٹ میں کاک پٹ عملے کو عالمی قوانین پر عمل نہ کرنے کا ذمے دار ٹھہرا یا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

سانحہ بھوجا ایئرکو6 سال مکمل ہوگئے۔

ملکی تاریخ کے دوسرے بڑے فضائی حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد منظرعام پر لائی گئی جس میں خراب موسم کے دوران کاک پٹ کریو کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق فیصلے نہ کرنے کے نتیجے میں ذمے دار قرار دیا گیا۔ طیارہ آبادی پر گرنے کے باوجود زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ 20اپریل 2012 کونجی فضائی کمپنی بھوجا ایئر کا کراچی سے اسلام آباد جانے والا مسافر طیارہ خراب موسم کے باعث راولپنڈی میں حسین آباد گاؤں کے قریب گرکر تباہ ہوگیاتھا جس میں 129 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 57 خواتین، 55مرد اور11بچے شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں