بھارت میں باپ کے مرنے کے صدمہ میں 3 بہنوں نے خودکشی کر لی

16، 18 اور 20سال کی لڑکیاں مردہ حالت میں گھر میں پائی گئیں، رپورٹس


News Agencies April 20, 2018
16، 18 اور 20سال کی لڑکیاں مردہ حالت میں گھر میں پائی گئیں، رپورٹس۔ا فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اڑیسہ کی رہائشی 3 بہنوں نے باپ کے مرنے کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق16، 18 اور 20سال کی لڑکیاں مردہ حالت میں اپنے گھر میں پائی گئیں ۔ اہل محلہ نے گھر سے دھواں اٹھتے دیکھا تو پولیس کو اطلاع دیدی مگر جب تک پولیس اور آگ بجھانے والا عملہ پہنچا دیر ہو چکی تھی۔

فائرمین نے پولیس کو بتایا کہ دروازہ اندر سے بند تھا اور ظاہر ہوتا ہے کہ لڑکیوں نے خودکشی کی ہے۔ اہل محلہ نے اس بات کا انکشاف کیا کہ تینوں لڑکیاں غیر شادی شدہ تھیں، 10 دن پہلے ان کا باپ مرگیا تھا جس کی وجہ سے یہ بہت صدمے میں تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |