سپریم کورٹ کا خیبرپختونخوا میں اتائیوں کیخلاف کارروائی کا حکم

اتائیوں کے خلاف کارروائی آپ کی ڈیوٹی ہے اور اگر نہیں کرسکتے تو استعفی دیں، چیف جسٹس کااستفسار

اتائی لوگوں کی زندگیاں تباہ کر رہے ہیں، چیف جسٹس فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کے لیے ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں دوسرے روز بھی مختلف کیسوں کی سماعت کی، اتائی ڈاکٹروں کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیئرمین حاضر ہوئے چیف جسٹس نے اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے استفسار کیا تو چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ پر برہمی کا اظہار کیا اور کمیشن کی کارکردگی کو ناکافی قرار دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پشاور کا پانی پنجاب سے ٹیسٹ کرانے کا حکم


چیف جسٹس نے احکامات جاری کیے کہ اتائی لوگوں کی زندگیاں تباہ کر رہے ہیں، آپ نے کتنے اتائیوں کے خلاف کارروائی کی اور کتنے اتائیوں پر پابندی لگائی گئی ہے؟ اتائیوں کے خلاف کارروائی کرنا آپ کی ڈیوٹی ہے۔ ایک ہفتے میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کریں اور رپورٹ پیش کریں اگر کام نہیں کرسکتے تو استعفی دیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 1769 افراد سے پولیس سیکیورٹی واپس

چیف جسٹس نے چیئرمین کی تنخواہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ پانچ لاکھ اور چیف سیکرٹری سے تنخواہ کا پوچھا توانہوں نے ایک لاکھ 80 ہزار بتائی، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا آپ چیف سیکرٹری سے بھی زیادہ تنخواہ لیتے ہیں اور کام کچھ نہیں کرتے۔
Load Next Story