
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹرز کے ساتھ ملاقاتیں ہو رہی ہیں، وہ کافی کمزور بھی ہوگئی ہیں، ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ اہلیہ کے پاس وقت گزاروں، ہم نے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی ہیں لیکن معلوم نہیں استثنیٰ ملے گا یا نہیں، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ آتا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کلثوم نواز طبیعت بگڑنے پر دوبارہ لندن سے کلینک میں داخل
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، کلثوم نواز کو گزشتہ روز طبیعت بگڑنے پر دوبارہ لندن کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کو امید تھی کہ کیموتھراپی کے 6 سیشن ہونے کے بعد وہ صحتیابی کی جانب بڑھیں گی مگر صحت کی ریکوری ڈاکٹروں کی توقع کے مطابق نہیں ہورہی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔