طیبہ تشدد کیس سابق جج اور اہلیہ نے عدالتی فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کا خصوصی ڈویژن بینچ اپیل کی سماعت کرے، درخواست گزاروں کا موقف


ویب ڈیسک April 20, 2018
ہائی کورٹ نے راجا خرم اور اہلیہ کو ایک ایک سال قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی فوٹو: فائل

کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کے مقدمے میں سزا یافتہ سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ نے عدالتی فیصلہ چیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصلے میں بعض قانونی نکات کو مد نظر نہیں رکھا گیا، اس لئے خصوصی ڈویژن بینچ تشکیل دے کر سماعت کی جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: طیبہ تشدد کیس؛ ملزمان کو ایک ایک سال قید کی سزا

واضح رہے کہ کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کا واقعہ 27 دسمبر 2016 کو پیش آیا تھا، چند روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں ایک ایک سال قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں