برازیلی حسینہ گیبریلا بھارتی فلم میں جلوہ گر ہونے کیلیے تیار

کیرئیرکا آغازساؤ پولو میں ماڈلنگ سے کیا،ساؤتھ کی تین فلمیں کرکے اداکاری کے جوہر دکھائے، تلگو فلم میں آئٹم سانگ بھی کیا

بھارت میں رقص کو پسند کیا جاتا ہے، نئی ہندی فلم میں لیڈنگ لیڈی رول کررہی ہوں، 23 سالہ برازیلی ماڈل اور اداکارہ کی خصوصی گفتگو۔ فوٹو: فائل

ساؤتھ کی فلموں میں اداکاری اور آئٹم سانگ کی دھوم مچانے والی برازیل کی ماڈل و اداکارہ گیبریلا برٹنٹ نے ہندی سینماؤں پر پرفارم کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

بالی وڈ میں پہلی ہندی فلم ''بلویندر سنگھ فیمس ہوگیا ''میں گیبریلا برٹنٹ کو لیڈنگ لیڈی رول میں کاسٹ کیا گیا ہے ۔فلم کی شوٹنگ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے ،اداکارہ نے مزید کئی ہندی فلموں میں بھی پرفارم کرنے کے لیے چوٹی کے بالی وڈ ہدایتکاروں اور فلمسازوں سے معاملات طے کرلیے ۔بالی وڈ میں ساؤتھ سے آنیوالی فنکاراؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب غیر ملکی فنکارائیں بھی بذریعہ ساؤتھ بالی وڈ میں انٹر ہورہی ہیں ۔اداکارہ گیبریلا برٹنٹ کا کہنا ہے کہ نئی ہندی فلم میں میں لیڈنگ لیڈی رول کررہی ہوں ۔

فلم ریلیز کے لیے تیار ہے ۔مزید ہندی فلموں میں کام کرنے کا ارادہ ہے ۔ہندی سیکھ رہی ہوں ۔زبان آگئی ہے مگر ہندی کے لہجے اور ادائیگی پر عبور حاصل کرنے کے لیے سیکھنے کے عمل سے گزررہی ہوں ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں انٹری شاندار ہے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اظہار کرکے ہندی شائقین کو پرستار بنانے کی کوشش کروں گی ۔ادکارہ نے کہا کہ بالی وڈ میں نئی فلموں کے لیے ٹسٹ دیکر میرٹ پر کردار حاصل کررہی ہوں ۔ساؤتھ کی پہلی تلگو فلم میں آئٹم سانگ کے لیے بھی ہدایت کار کی خواہش پر انٹری ٹسٹ دیا جس میں منتخب ہونے کے بعدپرفارم کرنے کا موقع ملا۔

انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں اپنی پرفارمنس کاجادو جگانے کے لیے خوب محنت کی ہے ۔بالی وڈ میں نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور میری پہلی فلم میں اہم کردار دینا بھی اسی رویے کی عکاسی ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں اپنے قدم جمانے کے لیے شروع میں تو بہت زیادہ محنت کررہی ہوں ۔رقص کو پسند کیا جاتا ہے اور مجھے رقص سے جنون کی حد تک محبت ہے۔انھوں نے کہا کہ نئی فلم میں اپنے کردار کو خوبی سے نبھاکر یادگار بنانے کی کوشش کروں گی ۔ساؤتھ کی فلم میں پہلے آٹم سانگ کا زبردست رسپانس ملا ہے ۔آئندہ بھی آئٹم سانگ کرنے کا ارادہ ہے اور ہندی فلموں میں بھی جب موقع ملا تو آئٹم سانگ کروں گی۔


انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں آئٹم سانگ کی پسندیدگی بڑھ رہی ہے اور آئند چند برسوں میں آئٹم سانگ ہندی سینماکی ضرورت بن جائے گا اس پر بھی فوکس کررہی ہوں اور آگے بڑھنے کے لیے ہندی فلم کے جدید تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کرنے کے لیے بھرپور محنت کروں گی ۔



23 سالہ برازیلی حیسنہ گیبریلا برٹنٹ نے اپنے والدین اور دوست کے کہنے پر شوبز میں قدم رکھا ہے ۔کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا ۔برازیل میں زیادہ تر وقت اپنے فارم ہاؤس پر گزارنے والی گیبریلا برٹنٹ کو اپنے ہی ملک میں انتظامی امور چلانے کی ملازمت ملی تو اس کے والدین کو خیال آیا کہ ان کی بیٹی میں ایسی چمک ہے جو اسکو شوبز کی دنیا میں کامیابی سے ہمکنار کراسکتی ہے۔ اس احساس کے ساتھ ہی انھوں نے گیبریلا برٹنٹ کو شوبز میں کام کرنے کا مشورہ دیا ۔گیبریلا برٹنٹ نے والدین اور دوست کی اس خواہش پر انھوں نے شوبز میں اپنا نام پیدا کرنے کے لیے ماڈل بننے کا فیصلہ کیا اس کام کے لیے گیبریلا برٹنٹ ساؤ پولو چلی گئیں جہاں انھوں نے اپنی فنی زندگی کے سفر کا آغاز بطور ماڈلنگ کیا۔

یہاں سے انھیں دنیا بھر میں دیکھا گیا اور ان کی ریمپ پر واک کو بھی پسند کیا گیا ۔ماڈلنگ کے دوران ہی ساؤتھ کی فلموں کے ڈائر یکٹر پوری جگن ناتھ کی تلگو فلم ''دیوڈوچینا مسولو''میں آئٹم سانگ کرنے کی پیشکش ہوئی جسے گیبریلا برٹنٹ نے قبول کرتے ہوئے تلگو فلم میں پرفارم کرکے ساؤتھ کی فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ۔گیبریلا برٹنٹ کی آئٹم سانگ پر پرفارمنس کی دھوم مچی تو اس پر بالی وڈ میں بھی انھیں پسند کیا گیا ۔اداکارہ کے رقص اور اداؤں کو دیکھتے ہوئے انھیں ہندی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ۔شوبز میں آنے سے قبل گیبریلا برٹنٹ نے فٹ بال بھی کھلینے کا مظاہرہ کیا ۔برازیل کی خواتین کی ٹیم میں بھی شامل رہیں اور اپنے فارم ہاؤس پر بھی فٹ بال کھلیتی رہیں۔

ان دونوں ہندی کا تلفظ درست کرنے کی بھی کوششوں میں مصروف ہیں ۔گیبریلا برٹنٹ کا کہنا ہے کہ ہندی فلم ''بلویندر سنگھ فیمس ہوگیا ''کااسکرپٹ دیکھا تو مجھے بہت پسند آیا اور فوری طورپر فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ۔گیبریلا برٹنٹ نے 2010 میں بھارت کا سفر لکمے فیشن ویک میں شرکت کے لیے کیا ۔اس دوران بھارت کے متعدد جرائد میں ان کی سرورق تصاویر شائع ہوئیں تو بالی وڈ فلمسازوں کی توجہ بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ اداکارہ اب تک ایک تامل اور تین تلگو فلموں میں پرفارم کرچکی ہیں ۔ فلم ''بلویندر سنگھ فیمس ہوگیا '' گیبریلا برٹنٹ کی پہلی ہندی فلم ہے جس میں وہ مرکزی کردار نبھارہی ہیں ۔بالی وڈ نقادوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ گیبریلا کے مستقبل کا فیصلہ ہدایت کار سنیل اگنی ہوتری کی آنیوالی فلم ''بلویندر سنگھ فیمس ہوگیا ''کی ریلیز پر ہوگا۔
Load Next Story