شاداب خان کو فلو کی وجہ سے بخار ٹریننگ میں شریک نہ ہو سکے

، بیٹسمین اسٹروک کھیلنے میں دشواری محسوس کرتے رہے


Sports Reporter April 20, 2018
بیٹسمین اسٹروک کھیلنے میں دشواری محسوس کرتے رہے فوٹو:فائل

لاہور: دورہ انگلینڈ کیلیے قومی کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کے دوسرے روز شاداب خان فلو کی وجہ سے بخار میں مبتلا ہو گئے اور کیمپ میں شریک نہ ہو سکے۔

ٹریننگ کے دوسرے روز لاہور میں بادل چھائے رہے اور ہوا چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا، کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ پریکٹس کی، کپتان سرفراز احمد نے تیز ہواﺅں میں کیچنگ پریکٹس کی۔ میدان کے اطراف میں تیز ہوائیں چلنے سے بولرز کی لائن اور لینتھ بھی متاثر ہوئی، بیٹسمین اسٹروک کھیلنے میں دشواری محسوس کرتے رہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم 22 اپریل کی شب انگلینڈ روانہ ہوگی، گرین کیپس آئر لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ 11 مئی اور اس کے بعد 24 مئی اور یکم جون سے انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں